سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کا سیکرٹری منصوبہ بندی کمیشن کی مسلسل عدم حاضری پر برہمی کا اظہار ،اجلاس احتجاجاً ملتوی
جمعرات 30 جنوری 2014 14:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کے چیئر مین سینیٹر زاہد خان نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن کی اجلاس میں مسلسل عدم حاضری پر کمیٹی کا اجلاس احتجاجاً ملتوی کر دیا گیا۔وفاقی وزیر اور سیکریٹری کی عدم خاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین کمیٹی سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ بیوروکریسی قومی و عوامی مفادات کے منصوباجات کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ ہیں ، اگر رویہ درست نہ کیا گیا تو وزیر اعظم سے ان کے خلاف کاروائی کی تحریری درخواست کرونگا۔
چیئر مین کمیٹی سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے پچھلے اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن کی اجلاس کی یقین دہانی کرائی تھی ۔(جاری ہے)
چیئر مین واپڈا اور واپڈا افسران پائیڈو کے چیف اور کے پی کے کے افسران قوم کے ٹیکسوں سے حاصل کر دہ رقوم خرچ کر کے اجلاس میں شریک ہیں منصوبہ بندی کمیشن کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پانی و بجلی کے اہم ترین منصوبہ جات تاخیر کا شکار ہیں منڈا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے 2010کے سیلاب میں ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے اس ڈیم کی تکمیل سے سندھ بلوچستان اور پنجاب میں سیلاب کی تباہی کو روکا جا سکتا ہے ۔
سینیٹر زاہد خان نے منصوبہ بندی کمیشن کی عدم توجہ ، عدم دلچسپی کو قومی بد دیانتی کے مترادف قرار دیا اور سیکریٹری منصوبہ بندی کی اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے بیوروکریٹس کی تنخواہ منہاکرنے اور متعلقہ افسر کی اے سی آر میں کمیٹی کی سفارش کو شامل کیا جائے۔اجلاس میں سیکریٹری پانی و بجلی ، چیئر مین واپڈا ، چیف پائیڈو کے علاوہ اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 7فروری کو طلب کر لیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.