لاہور میں شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ اور موٹروے بند، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
جمعرات 30 جنوری 2014 22:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری۔2014ء) شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں دھند کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جس کے باعث ایئرپورٹ اور موٹر وے کو بند کردیا گیا جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا ہے اور تمام گاڑیوں کو متبادل راستے کے لیے جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، دھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا، دھند کے باعث لاہور آنے والی پروازوں کو کراچی، ملتان اور اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ لاہور سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی 15 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
شدید دھند کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمد ورفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے باعث نہ تو ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہورہی اور نہ ہی پہنچ رہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.