بدشکل ہونے پر بھارتی نوجوان نے خودکشی کرلی

بدھ 5 فروری 2014 14:05

غازی آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء)بھارت میں ایک نوجوان نے بد شکل ہونے پر خودکشی کرلی،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مغربی بنگال کے علاقے غازی آباد میں ایک 25سالہ نوجوان اجے ایک کال سنٹر میں ملازمت کرتا تھا ،اوراسے یہاں شفٹ ہوئے تقریبا ایک سال ہواتھا تاہم گزشتہ روز اس نے اچانک اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دیدی ،پولیس نے تفتیش شروع کی تو متوفی کی جیب سے دوکاغذنکلے جن پر لکھا تھا کہ وہ بدصورت ہونے کی وجہ سے خودکشی کررہاہے کیونکہ اس کی بد شکل کی وجہ سے کوئی خوبصورت لڑکی اس سے شادی کرنے کو تیار نہیں۔