مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں62ارب روپے کی کمی
پیر 10 فروری 2014 13:08
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء)مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں دو ہفتوں کے دوران 62 ارب روپے سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جنوری کے آخری دو ہفتوں کے دوران زیر گردش نوٹوں کی مالیت 62 ارب 27 کروڑ 45 لاکھ 44ہزار روپے کی کمی کے بعد 22 کھرب 47 ارب 40 کروڑ 16 لاکھ 65 ہزار روپے رہ گئی۔
(جاری ہے)
دو ہفتے قبل ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت 23 کھرب 9 ارب 67 کروڑ 62 لاکھ 9ہزار روپے تھی۔
اس دوران جاری شدہ نوٹوں کی مالیت بھی 62 ارب 21کروڑ روپے کی کمی کے بعد 22 ارب 47 کروڑ 60 لاکھ روپے رہ گئی۔واضع رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے دوران ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت 23 کھرب 29ارب 26 کروڑ 23 لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی ۔ جس کے بعد سے زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.