طالبان نے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلئے کوئی خاص شرط نہیں رکھی ، مولانا یوسف شاہ

بدھ 12 فروری 2014 17:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) طالبان کی نامزد کمیٹی کے کوآرڈینیٹرمولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان نے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلئے کوئی خاص شرط نہیں رکھی ،کمیٹی ارکان کی طالبان شوریٰ سے شمالی کے بجائے جنوبی وزیرستان میں ملاقات ہوئی۔ایک انٹرویو میں مولانا یوسف شاہ نے کہاکہ طالبان کمیٹی پہلے میرانشاہ گئی پھراس نے جنوبی وزیرستان جاکرطالبان قیادت سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جو نکات حکومتی و طالبان کمیٹی نے طے کئے ان میں طالبان نے کچھ ترامیم کرائی ہیں،اپنی طرف سے خصوصی نکات نہیں دیئے۔مولانا یوسف شاہ نے بتایا کہ طالبان کا پیغام حکومتی کمیٹی کو پہنچادیا کمیٹی کا جواب مثبت ہے امید ہے مذاکراتی عمل میں کوئی رکاوٹ پیدانہیں ہوگی۔مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کی آئندہ ملاقات جلد ہوگی جس میں طالبان کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر غور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :