سنگاپورمیں ایشیاء کی سب سے بڑی فوجی سازوسامان کی نمائش شروع،دنیابھر میں بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ڈرون طیاروں میں سب سے زیادہ دلچسپی لی جارہی ہے

جمعرات 13 فروری 2014 20:28

سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) سنگاپور میں فوجی ساز و سامان کی ایشیا کی سب سے بڑی نمائش شروع ہوگئی ،دنیا بھر میں ڈرون طیاروں کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے اس نمائش میں سب سے زیادہ دلچسپی ڈرون ٹیکنالوجی میں ہی لی جا رہی ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں عسکری ساز و سامان کی اس نمائش میں امریکی ادارے جنرل ایٹومکس کے پریڈیٹر ہنٹر کلر نامی ڈرون کو خریدنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے تاہم کمپنی کو ایک مسئلے کا سامنا بھی ہے اور وہ یہ کہ برآمدات کے حوالے سے سخت ضوابط کی وجہ سے یہ کمپنی صرف مخصوص ممالک کو ہی یہ طیارے فروخت کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس بنا پر ڈرون بنانے والے دیگر ممالک چین اور اسرائیل کو اپنی ڈرون ٹیکنالوجی فروخت کرنے کا موقع مل گیا ہے، سنگاپور میں ایئر شو کے دوران امریکی ایرواسپیس کمپنیوں نے اپنے جدید ترین میزائلز، جنگی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کو پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :