اوپن یونیورسٹی اٹک کیمپس کے زیر انتظام میٹرک سے ایم بی اے اور پوسٹ گریجویٹ کلاسز کے داخلے جاری
پیر 17 فروری 2014 13:37
اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء )ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک کیمپس ملک توقیر احمد خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے زیر انتظام میٹرک سے ایم بی اے اور پوسٹ گریجویٹ کلاسز کے داخلے جاری ہیں جن کی آخری تاریخ پانچ مارچ 2014ءء ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر فارم جمع کروانے کی تاریخ پانچ مارچ ،اہل امیدواروں کے فہرست آویزاں کرنے کی تاریخ پندرہ مارچ ، داخلہ ٹیسٹ بیس مارچ، ویب سائیٹ پر لسٹ آویزاں کرنے کی تاریخ اکیتس مارچ ، فیس جمع کروانی کی تاریخ دس اپریل اور پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ فیس جمع کروانے کی توسیعی تاریخ پندرہ اپریل مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پراسپکٹس تحصیل اٹک میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک، ریجنل آفس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،اٹک، تحصیل جنڈمیں خالد فوٹو سٹیٹ تحصیل روڈ جنڈ، حسن ابدال میں حماد بک ڈپو، ہائر سکینڈری سکول حسن ابدال، فتح جنگ، حضرو اور پنڈیگھیب میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ایک سے دستیاب ہیں ۔(جاری ہے)
ریگولر فیس کی آخری تاریخ پانچ مارچ ، سنگل لیٹ فیس بیس مارچ اور ڈبل لیٹ فیس کی آخری تاریخ 3 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ میرٹ بیسڈ پروگرامز کے لیے داخلے کی آخری تاریخ پانچ مارچ ہوگی۔ مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائیٹ ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.