4 کروڑ روپے کا فراڈ کیس‘ایف آئی اے نے بینک پریزیڈنٹ اور دوسرے حکام کو 18 فروری کو طلب کرلیا
پیر 17 فروری 2014 16:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) ایف آئی اے نے اوورسیز پاکستانی سے 4 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں بینک پریزیڈنٹ اور دوسرے حکام کو 18 فروری کو طلب کرلیا۔ 8 اپریل 2013ء کو بینک پریزیڈنٹ خالد شیروانی ، چیئرمین نعیم مختار، سلینہ نواز گروپ ہیڈ سروسز کوالٹی، طارق محمود گروپ چیف آپریشن، شفیق احمد عقیلی گروپ، ہیومن ریسورسز، فرید وردگ گروپ چیف آؤٹ، شاہد امیر گروپ ہیڈ، محمد الیاس ریجنل ہیڈ، شبیہ الحسن رضوی ریجنل آپریشن ہیڈ اور دوسرے افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
عبوری چالان بھی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ذیلی بینچ راولپنڈی سے بینک منیجر الائیڈ بینک سید ممتاز حسین کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ کیشئر سعید اللہ خان بھی گرفتار ہیں، بلال احمد خان اور عبیرہ خان بیرون ملک فرار ہونے پر اشتہاری قرار پا چکے ہیں اوورسیز پاکستانی شخصیت ایم سعید احمد نے کشمیر روڈ پر واقع ایک بینک کی برانچ راولپنڈی میں اپنے اور اپنی فرم کے چار اکاؤنٹ کھلوانے، بینک منیجر ممتاز حسین نے دوسرے افسران سے مل کر ان کے اکاؤنٹس سے رقوم مختلف جعلی اور بوگس اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر کے اسے تقریبا چار کروڑ روپے کی رقوم سے محروم کردیا ، اس سلسلے میں مختلف دیگر فرموں کے اکاؤنٹس بھی استعمال کئے گئے، تفتیش میں مذکورہ اکاؤنٹ ہولڈرز نے تردید کردی، ایف آئی اے نے انکوائری کے بعد مقدمہ 8/3-2013 اپریل کو درج کرلیا ، بینک کے آڈٹ شعبہ نے بھی فراڈ اور گھپلوں کی تصدیق کردی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.