غیر معینہ مدت تک گیس بندش سے انڈسٹریز بحران کا شکار ہیں‘ راجہ عدیل
بدھ 19 فروری 2014 13:25
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ پنجاب میں صنعتی سیکٹر کو غیر معینہ مدت تک گیس بندش سے انڈسٹریز بحران کا شکار ہیں ، صنعتوں کو گیس کی بندش صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،گیس بندش سے صنعتی یونٹ بند اور بے روزگار ی میں اضافہ ہورہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ا س پروگرام پر نظر ثانی کرے اور انڈسٹریز کوضرورت کے مطابق گیس مسلسل فراہم کی جائے تاکہ صنعتی ترقی کیلئے حکومت کا ویژن مکمل ہوسکے ۔(جاری ہے)
راجہ عدیل نے کہا کہ اگر انڈسٹریز بند ہوئی تو اس کا اثر یقینا حکومت کے ریونیو پر پڑے گا کیونکہ انڈسٹریزملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں حکومت صنعتوں کی گیس کی مسلسل فراہمی کیلئے ایران پاکستان گیس معاہدہ میں رکاوٹوں کو ختم کرکے جلد از جلداس منصوبہ کی تکمیل کو یقینی بنا ئے تاکہ صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق گیس کی مسلسل فراہی ممکن ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی ملک کو خوشحالی کی راہوں پر گامزن کردے گی اور ملک میں روزگارکے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے اور معاشی بحران پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.