حکومت کا برآمدات سے متعلقہ صنعتوں کو ہنگامی بنیادوں پر گیس فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ
بدھ 19 فروری 2014 14:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) حکومت نے برآمدات سے متعلقہ صنعتوں کو ہنگامی بنیادوں پر گیس کی فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ، سوئی ناردرن گیس نے (کل) جمعہ 21 فروری سے مذکورہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں برآمدات سے متعلقہ صنعتوں کو ہنگامی بنیادوں پرگیس کی بحالی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
وزارت خزانہ میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے شرکت کی ، اجلاس کے دوران برآمدات سے متعلقہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور طے کیا گیا کہ بہتر موسمی حالات کے پیش نظر نظرثانی شدہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت مذکورہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی بحال کی جاسکتی ہے اور سوئی ناردرن گیس (کل) جمعہ سے گیس فراہمی کا آغاز کرسکتی ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.