نو نہا لوں کے ہاتھ میں بندوق کی بجائے کتاب و قلم د یکرصوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،سپیکرخیبرپختونخوا، سب مل کر بدامنی کا خاتمہ کرینگے،خواتین یونیورسٹی کا وعدہ پورا ہوگیا ،تعلیمی اداروں کے علاوہ صوابی میں صحت و سپورٹس کی مدمیں میگا پراجیکٹس کی تعمیر کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں، صوابی میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا،اسدقیصرکاخطاب… گلو ڈھیری صوابی میں ویمن یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کا افتتاح
اتوار 23 فروری 2014 20:35
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپنے نو نہا لوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف دینے کی بجائے کتاب و قلم دے کر خیبر پختونخوا کو امن کا گہوارہ اور جدید و معیاری تعلیم کا صوبہ بنائینگے، صوابی میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کے لئے ایک خواب دیکھا تھا آج وہ خواب پورا ہوگیا تعلیم یافتہ گود ہی ایک بہترین قوم کی ضامن ہوتی ہے تعلیمی اداروں کے علاوہ صوابی میں صحت و سپورٹس کی مدمیں میگا پراجیکٹس کی تعمیر کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں ان پراجیکٹس کی تکمیل سے صوابی میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز موضع گلو ڈھیری صوابی میں بے نظیر شہید وومن یونیورسٹی کے صوابی کیمپس کے قیام کا باضابطہ افتتاح کے دوران کیا اس موقع پر ایم این ایز عثمان خان ترکئی ، عاقب اللہ خان اور ایم پی اے بابر سلیم خان کے علاوہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سمیت دیگر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے سپیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوابی وومن یونیورسٹی کے قیام کے لئے بہت عرصہ سے ایک خواب دیکھا تھا آج یہاں وومن یونیورسٹی کا افتتاح کرتے ہوئے انتہائی مسرت و اطمینان محسوس کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ پڑھی لکھی گود ہی سے ایک بہترین قوم پروان چڑھ سکتی ہے خواتین ملک کی 52% آبادی پر مشتمل ہے ملک کی ترقی میں ان کا مردوں کے برابر کردار ہے انتخابات کے دوران میں نے مذکورہ یونیورسٹی کے قیام کے لئے وعدہ کیا تھا آج وہ وعدہ پورا کردکھایا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.