بینکوں کے غیر فعال قرضوں کی مالیت میں 73 ارب روپے کمی
منگل 25 فروری 2014 13:26
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) شرح سود میں کمی کے باعث گذشتہ سال بینکوں کے غیرفعال قرضوں کی مالیت میں73ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 31 دسمبر 2013 تک بینکوں کے غیرفعال قرضوں میں 4فیصد کمی ہوئی ہے، اور اس کی مالیت 556 ارب روپے رہ گئی ہے۔
(جاری ہے)
بینکاری ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی اور قرضوں کے نظام میں تنظیم نو کے باعث قرض گزاروں نے بینکوں سے لیا گیا قرضہ واپس کیا، جس سے بینکوں کے غیرفعال قرضوں کا حجم 73ارب روپے گھٹ گیا، گذشتہ سال بینکوں نے نجی شعبے کے بجائے سرکاری بانڈز اور سیکورٹیز کے لئے قرضہ فراہم کیا، جس کے باعث قرضوں کے ڈوبنے کا خطرہ کم سے کم رہا۔
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.