حیدرآباد ‘ لطیف آباد میں نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے
جمعہ 28 فروری 2014 16:55
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) کراچی میں رواں سال 7 بینک ڈکیتیوں کے بعد ڈاکوں نے حیدرآباد پر نظریں جمالیں، لطیف آباد میں نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد 11 نمبر میں ڈاکو نجی بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بناکر کانٹر پر موجود 35 سے 40 لاکھ روپے، سی سی ٹی وی کیمرے اور ریکارڈر بھی اپنے ساتھ لے فرار ہوگئے، ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری وہاں پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق ڈاکوں نے اے ٹی ایم توڑ کر کیش نکالنے کی بھی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔ پولیس نے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں 7 بینک ڈکیتیاں ہوچکی ہیں، جب کہ ڈاکوں نے حیدرآباد میں ایک بینک کا صفایا کردیا تاہم بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے والا پولیس کا سیل ایس آئی یو غیر فعال ہونے کے باعث بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
-
جوہری سرگرمیوں پر تشویش، آئی اے ای اے کے سربراہ ایران میں
-
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.