چین ،قدیم عجائب گھر کو چوہوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بلیاں بھرتی کرلی گئیں

ہفتہ 1 مارچ 2014 16:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) چین میں سیکڑوں برس قدیم شاہی محلات پر مشتمل عجائب گھر کی چوہوں اور دیگر حشرات سے حفاظت کے لئے خصوصی تربیت یافتہ بلیاں بھرتی کرلی گئیں،چینی میڈیاکے مطابق چینی حکام نے دارالحکومت بیجنگ میں واقع سیکڑوں برس قدیم شاہی محلات پر مشتمل عجائب گھر کو چوہوں سے محفوظ رکھنے کے لئے 180 بلیوں کو عجائب گھر میں چھوڑ رکھا ہے عجائب گھر کا عملہ ان بلیوں کو خوراک، ویکسین، وٹامنز دیتا ہے یہ بلیاں نہ صرف عجائب گھر کو چوہوں اور حشرات سے بچانے میں مدد گار ثابت ہو رہی ہیں بلکہ یہ عجائب گھر میں موجود پالتو پرندوں کو بھی نقصان نہیں پہنچاتی۔

(جاری ہے)

عجائب گھر کے عملے کا کہنا تھا کہ بلیوں کے عجائب گھر میں موجود ثقافتی نوادارت کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے کے آثار تاحال نہیں ملے تاہم ان بلیوں سے عجائب گھر آنے والے سیاحوں کو کسی حد تک خطرہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :