حکومت طالبان کی جنگ بندی کے اعلان کا مثبت جواب دے،مولانا یوسف شاہ
اتوار 2 مارچ 2014 14:21
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) طالبان کمیٹی کے کوآرڈنیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنا دورہ مختصر کرکے آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔تاکہ بات چیت کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکے۔نوشہرہ میں نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی کمیٹی کا رد عمل کل تک سامنے آجائے گا۔
(جاری ہے)
طالبان کمیٹی کا اجلاس بھی مولانا سمیع الحق کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔جس میں مذاکرات کے حوالے سے گفت و شنید ہوگی۔ اور طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے بعد حکومتی ردعمل کے متعلق بھی بات ہوگی۔ اور ممکن ہے کہ منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ حکومتی اور طالبان کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔ مولانایوسف شاہ نے کہا کہ طالبان نے جنگ بندی کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت بھی طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا مثبت جواب دے۔ حکومتی کمیٹی سے ابھی تک براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.