خطے کے اندر بیرونی دنیا کی دلچسپی بڑھ چکی ہے، خارجہ پالیسی اور ملک کے اندرونی حالات سے لاتعلق نہیں ہو سکتے ‘ شاہ محمود قریشی ،سابق وزیر خارجہ کو ملک کی خارجہ پالیسی پر بات کا موقع نہ دینے پر تعجب ہے، خارجہ پالیسی کو اندرونی حالات سے جوڑنا ہو گا‘ رہنما پی ٹی آئی
منگل 4 مارچ 2014 22:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین ورکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے کے اندر بیرونی دنیا کی دلچسپی بڑھ چکی ہے، پاک بھارت تعلقات کے پورے خطے پر اثرات مرتب ہوتے ہیں،خارجہ پالیسی اور ملک کے اندرونی حالات سے لاتعلق نہیں ہو سکتے اندرونی حالات کو خارجہ پالیسی سے جوڑنا ہو گا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کر کے پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکالا جائے۔
تحریک انصاف ملک میں ٹیکس کا شفاف نظام چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے موقف کو اجاگر کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ کو ملک کی خارجہ پالیسی پر بات کا موقع نہ دینے پر تعجب ہے، خارجہ پالیسی اور ملک کے اندرونی حالات سے لاتعلق نہیں ہو سکتے، ہمیں خارجہ پالیسی کو اندرونی حالات سے جوڑنا ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خطے کے اندر بیرونی دنیا کی دلچسپی بڑھ چکی ہے، پاک بھارت تعلقات کے پورے خطے پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان نے گزشتہ روز کے واقعے سے لاتعلقی ظاہر کی ہے، احرار الہند نامی تنظیم نے اسلام آباد حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اس سے پہلے اس تنظیم کا نام کبھی نہیں سنا۔ حکومتی ایجنسیوں کو ایف ایٹ حملے کی تحقیقات کے بعد اس حوالے سے سچ سامنے لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران نے پوری معیشت کو جکڑ کر رکھا ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، سرتاج عزیز نے بھی کہا کہ ہم نے اس منصوبے کو ترک نہیں کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
ہم نے 76 سال جھوٹ بولا اور سچ کو چھپایا، لوگوں کو سچ پتا چلنا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ
-
گندم کی خریداری نہ کرنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کسانوں کا احتجاج جاری ،بھوک ہڑتال کیمپ قائم
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.