یوکرائن بحران ، روس کی فوجی مداخلت ، امریکی صدر براک اوباما کا عالمی رہنماؤں سے رابطہ ، امریکی صدر اور عالمی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں ، رپورٹ

اتوار 9 مارچ 2014 14:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما نے یوکرین کے بحران اور روس کی فوجی مداخلت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیلئے کئی عالمی رہنماؤ ں سے رابطہ کرلیا وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق صدر اوباما نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ،فرانس کے صدر فرانسس اولاں اور اٹلی کے وزیراعظم میٹیو رینزی کو علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون کرکے یوکرائن کے بحران پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق امریکی صدر نے مشرقی یورپی ریاستوں لتھوانیا، لیٹویا اور ایسٹونیا کے صدور کے ساتھ بھی کانفرنس کال پر یوکرین میں روس کی فوجی مداخلت کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔ان ٹیلی فونک رابطوں میں امریکی صدر اور عالمی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :