17 واں فیبا باسکٹ بال ورلڈ کپ 30 اگست سے شروع ہوگا
منگل 11 مارچ 2014 14:16
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء)17 واں فیبا باسکٹ بال ورلڈ کپ 30 اگست سے 14 ستمبر تک سپین میں کھیلا جائے گا۔ فیڈریشن آف انٹرنیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (فیبا) کے مطابق میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی، جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان سپین، سربیا، فرانس، برازیل، مصر اور ایران، گروپ بی میں فلپائن، سینیگال، پورٹو ریکو، یونان اور کروشیا، گروپ سی میں ترکی، ڈومینیکن ریپبلک، امریکہ، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور یوکرین جبکہ گروپ ڈی میں لیتھوانیا، انگولا، کوریا، سلوانیا، میکسیکو اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
ایونٹ کے ابتدائی روز 12 میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں ایران اور سپین، مصر اور سربیا، فرانس اور برازیل، گروپ بی میں کروشیا اور فلپائن، یونان اور سینیگال، پورٹو ریکو اور ارجنٹائن، گروپ سی میں یوکرین اور ڈومینیکن ریپبلک، نیوزی لینڈ اور ترکی، امریکہ اور فن لینڈ جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا اور سلوانیا، میکسیکو اور لیتھوانیا جبکہ کوریا اور اینگولا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔(جاری ہے)
میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز 6 اور 7 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، کوارٹر فائنلز 9 اور 10، سیمی فائنلز 11 اور 12 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 14 ستمبر کو فائنل میں ہو گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.