سائنسدانوں نے زمین کے مرکز میں وسیع سمندر کی موجودگی کا دعویٰ کردیا

جمعرات 13 مارچ 2014 14:09

سائنسدانوں نے زمین کے مرکز میں وسیع سمندر کی موجودگی کا دعویٰ کردیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء)سائنسدانوں نے زمین کے مرکز میں وسیع سمندر کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ سو سال قبل فرانسیسی ناول نگار جولز ورنے نے اے جرنی ٹو دا سینٹر آف دی ارتھ نامی ایک ناول میں یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ ہماری زمین کی اتھاہ گہرائیوں میں ایک گہرا سمندر ہے، ناول نے جہاں ایک طرف دھوم مچائی تو دوسری جانب بالی ووڈ نے اس دلچسپ موضوع پر فلم بنا کر اسے امر کردیا تاہم اب سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ زمین کی تہہ میں چار سو سے چھ سو کلومیٹر کی گہرائی میں پانی کا بڑا ذخیرہ موجود ہے، جس کی مقدار زمین کی سطح پر موجود تمام سمندروں کے مساوی ہے۔