بجٹ میں اسمگلنگ شدہ آئٹمز پر ڈیوٹی کم کرنے سے سمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی‘ ناصر حمید خاں
جمعرات 13 مارچ 2014 17:01
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) ممبر لاہور چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں چیئرمین اینٹی سمگلنگ کمیٹی لاہور چیمبر ایف بی آر کی جانب سے اینٹی اسمگلنگ حکمت عملی کے طور پر آئند بجٹ میں سمگلنگ شدہ آئٹمز پر ڈیوٹی کم کرنے کو درست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اینٹی سمگلنگ اسٹریٹیجی کے تحت کسٹم بارڈر سیکیورٹی فورس کی تعداد میں اضافہ سے سرحدوں سے غیر قانونی طور پر اشیاء کی ملک میں آمد رک جائے گی اور ملک میں تیار ہونے والی مصنوعات کی فروخت سے تجارتی سرگرمیوں بڑھیں گی اور حکومت کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔(جاری ہے)
ناصر حمید خاں نے کہا کہ کسٹمز ڈیوٹی میں اضافہ سے آٹو پارٹس کا کاروبار متاثر ہورہا ہے آٹو پارٹس پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں 200فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس سے ملک میں جائز طریقہ سے درآمدات کو دھچکا لگا ہے اور سمگلنگ کا کاروبار فروغ پارہا ہے جس سے امپورٹرز اور مارکیٹوں کا کاروبار متاثر ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے محبت کرنے والے امپورٹر 175روپے فی کلو گرام ڈیوٹی ادا کرکے بیرون ملک سے سامان منگواتے ہیں جبکہ سمگلر یہی اشیاء 70 روپے ادا کرکے ملک میں لے آتا ہے جس سے قانونی طور پر اشیاء امپورٹ کرنے والا متاثر ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بیرون ملک سے آنے والی اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی کم ہوتی ہے تاکہ سمگلر اور سمگلنگ ذرائع کی حوصلہ شکنی ہوسکے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اس کے برعکس ہے اس لیے حکومت فوری طور پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کرے تاکہ سمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہو اور جائز طریقہ سے اشیاء ڈیوٹی ادا کرکے پاکستان کی مارکیٹوں میں لائی جاسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.