سپورٹس رائٹرز اور سپورٹس بورڈ کے مابین کرکٹ سیریز ایک ایک سے برابر

اتوار 23 مارچ 2014 17:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اور سپورٹس بورڈ کے مابین دوستانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ایک ایک سے برابرانجینئر سید محمود اور یوسف علی کی عمدہ پرفارمنس ۔مہمان خصوصی سن رائزنگ فاؤنڈیشن کی صدرمس صائمہ عمر نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ کوہاٹ سیمنٹ کے عامر کوکھر ،پی ٹی سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے نائب صدر وحید الرحمان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

سیریز کا باضابطہ افتتاح پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک نے کیا ۔ سپورٹس رائٹرز کے زیر اہتمام ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور پر منعقدہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں سپورٹس رائٹرز کے کپتان اعجاز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقرررہ 20 اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے جس میں پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے چیئر مین انجینئر سید محمود نے 45 ،عظمت الله34 ،سعد بن اویس32 ،عمیر30 عاصم شیراز29 ،عدنان طارق 26،قادرخان25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

سپورٹس بورڈ خیبرپختونخوا کی طرف سے حامد ، یوسف ،کفایت نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سپورٹس بورڈکی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 165 رنز بناسکی۔سپورٹس رائٹرز کی طرف سے عابد ،عمرقیوم ، سعد اور ،انجینئر سید محمود اور اعجاز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس طرح میچ میں سپورٹس رائٹرز نے پانچ رنز سے کامیابی حاصل کی ۔

اسی طرح دوسرے میچ میں سپورٹس رائٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز کا ہدف دیا جس میں اعجاز 22 ،رحمت الله21 اور نادرخواجہ 20 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ جواب میں سپورٹس بورڈ نے مطلوبہ ہدف 7 کھلاڑیوں کے نقصان پور ا کیا جس میں فرسٹ کلاس کرکٹر پرویز خان نے40 ، عرفان بابو 35 اور عالمزیب 29 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ اس طرح میچ سپورٹس نے میچ پانچ وکٹوں سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ آخر میں مہمان خصوصی مس صائمہ عمر نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اور سپورٹس رائٹرز کیلئے اپنی طرف سے کلر کٹ کا بھی اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ سپورٹس بورڈخیبرپختونخوا کی ٹیم میں سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :