آئندہ بین الاقوامی جوڈو ٹورنامنٹس کیلئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 30 مارچ کو ہوں گے
جمعرات 27 مارچ 2014 13:58
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء)پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے زیر اہتمام آئندہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس کیلئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 30 مارچ کو قیوم سپورٹس کمپلیکس، پشاور میں ہوں گے۔ قومی جوڈو ٹیم آئندہ ماہ انٹرنیشنل جوڈو ٹورنامنٹ اور ساؤتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پاکستان جوڈو فیڈریشن نے ٹرائلز میں شرکت کے خواہش مند جوڈوکاس کو ہدایت کی کہ 30 مارچ بروز اتوار کو صبح دس بجے اپنے کوچز کے ساتھ رپورٹ کریں۔
پی جے ایف کے مطابق ساؤتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ 11 سے 14 اپریل تک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی جس کیلئے سات سات مرد و خواتین کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا جائے گا جبکہ انٹرنیشنل جوڈو ٹورنامنٹ 12 سے 19 اپریل تک لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں بھارت، نیپال ، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.