امریکی صدر براک اوباما کی سیلفی کا شوق موبائل فون کی تشہیر کا سبب بن گیا،وائٹ ہاوٴس نے اوباما کی تصویر کا کمرشل استعمال بند کرنے کی ہدایت کردی

اتوار 6 اپریل 2014 20:36

امریکی صدر براک اوباما کی سیلفی کا شوق موبائل فون کی تشہیر کا سبب بن ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما کی سیلفی کا شوق موبائل فون کی تشہیر کا سبب بن گیا، وائٹ ہاوٴس نے اوباما کی تصویر کا کمرشل استعمال بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر براک اوباما کی ا بوسٹن ریڈ سوکس کے کھلاڑی ڈیوڈ کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگئی ہے۔ہزاروں افراد کے ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کے ساتھ جس موبائل فون سے تصویر بنی اس کمپنی نے بھی اسے تشہیر کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوٴس نے نہ صرف اوباما کی تصویر کے کمرشل استعمال پر تشویش کا اظہار کیا بلکہ جنوبی کوریا کی موبائل فون کمپنی کو اس سے باز رہنے کی ہدایت کردی ہے

متعلقہ عنوان :