خیبرپختونخوا حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات جاری ہیں ، مشتاق احمد غنی ،سابق دور میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھانے کے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے، ملک و قوم کی حقیقی ترقی جدید تعلیم کے حصول کے بغیر ممکن نہیں اس لئے موجودہ حکومت ابتدائی تعلیم کی فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔ وفدسے بات چیت
منگل 8 اپریل 2014 19:48
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ وہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لئے دستیاب وسائل سے استفادہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز ایبٹ آباد کے ایک نمائندہ وفد سے اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں بات چیت کے دوران کیا ۔مشتاق احمد غنی نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی حقیقی ترقی جدید تعلیم کے حصول کے بغیر ممکن نہیں اس لئے موجودہ حکومت ابتدائی تعلیم کی فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی سکولوں میں داخلے کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اور امید ہے کہ اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کیا جائے گا ۔
انہوں نے وفد کے اراکین سے کہا کہ وہ حکومت کی سکول داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اپنے علاقوں میں بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کی کے لئے بھر پور کوشش کریں تاکہ کوئی بچہ تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہے ۔صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ علاقے کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض منصوبوں پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.