بان کی مون کی طرف سے شام میں جرمن پادری کی ہلاکت کی مذمت،فریقین ہرشہری کی حفاظت مذہب ، طبقے، اور نسل کے امتیاز سے بالا تر ہو کر یقینی بنائیں،بیان

منگل 8 اپریل 2014 20:16

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں جرمن پادری کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اسے تشدد کا غیر انسانی واقعہ قرار دیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے اس موقع پر جاری کیے گئے بیان میں جنگ کرنے والے فریقوں اور ان کے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ سویلین کی حفاظت کو مذہب ، طبقے، اور نسل کے امتیاز سے بالا تر ہو کر یقینی بنائیں،اقوام متحدہ کے سربراہ کے بیان میں کہا گیاکہ فریقین کو لازما اس کا اہتمام کرنا چاہیے کہ وہ سویلین کے خلاف ایسے واقعات کو روکیں اور آبادیوں پر بمباری سے اجتناب کریں،بان کی مون نے کساب کے علاقے کے حوالے سے سامنے آنے والی خوفناک تصاویر پر سخت وحشت محسوس کی تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر آنے والی ان تصاویر کے مصدقہ ہونے کے بارے میں کچھ کہنے سے معذوری ظاہر کی ، انہوں نے اس پر تشویش ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیمیں ابھی تک سول آبادیوں کو مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :