بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں، ترجمان کالعدم تحریک طالبان
بدھ 9 اپریل 2014 11:40
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں۔
(جاری ہے)
نامعلوم مقام سے جاری کئے گئے بیان میں شاہد اللہ شاہد نے سبی ریلوے اسٹیشن اور اسلام آباد دھماکوں سے لاتعلقی اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان جنگ بندی پر کاربند ہے، ماضی میں بھی تحریک طالبان کے نام سے خفیہ ہاتھ دھماکے کرتے رہے، لاہور اور پشاور سمیت کئی شہروں میں دھماکے کئے جاتے رہے اور ان دھماکوں بھی یہی خفیہ ہاتھ ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے مظلوم افراد ہمارے بھائی ہیں، بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں جن کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں واقع فروٹ منڈی میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.