سینیٹ نے ریکوڈک معدنیات کے کنٹریکٹ کیلئے شفاف طریقے سے ٹینڈر کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی قرارداد منظور کرلی، ہمیں ملک کی ترقی کیلئے معدنیات کے ذخائر پر توجہ دینا ہو گی، سینیٹر حمد اللہ ،اسلام آبا د میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی قرارداد بھی منظور
پیر 14 اپریل 2014 22:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) سینیٹ نے بلوچستان میں ریکوڈک معدنیات کے کنٹریکٹ کیلئے شفاف طریقے سے ٹینڈر کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی پیر کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان سفارش کرتا ہے حکومت بلوچستان میں ریکوڈک معدنیات کے کنٹریکٹ کیلئے شفاف طریقے سے ٹینڈر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی کیلئے معدنیات کے ذخائر پر توجہ دینا ہو گی، ریکوڈک معدنیات میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخیرے ہیں، یہ معدنیات نکالنے کیلئے شفاف معاہدہ کیا جائے۔ حکومت کی طرف سے مخالفت نہ کرنے پر چیئرمین نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔ ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔(جاری ہے)
اجلاس کے دور ان اسلام آبا د میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔
پیر کو ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ حکومت اسلام آباد کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے چیئرمین سید نیئر حسین بخاری نے حکومت کی طرف سے قرارداد کی مخالفت نہ کرنے پر ایوان کی رائے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور قرار دیدی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.