انگلش کلب مانچسٹر سٹی کے فٹ بالر کھیلوں کی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ،رپورٹ
جمعرات 17 اپریل 2014 13:43
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) انگلش کلب مانچسٹر سٹی کے فٹ بالر کھیلوں کی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔سپورٹنگ انٹیلی جنس نامی ادارے سے جاری ہونے والے نئے سروے کے مطابق مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں کو اوسطاً سالانہ 53 لاکھ پاوٴنڈ دئیے جاتے ہیں جو تقریباً ایک لاکھ پاوٴنڈ فی ہفتہ بنتے ہیں۔انگلش پریمیر لیگ کلب سٹی کو 2008 میں ابوظبی گروپ نے خریدا تھا یہ اپنی فرسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو امریکہ کی سب سے بڑی بیس بال لیگ ٹیموں نیویارک یینکیز اور ایل اے ڈوجرز سے زیادہ معاوضہ ادا کرتی ہے۔
معاوضوں کی فہرست میں نیویارک یینکیز اور ایل اے ڈوجرز دوسرے اور تیسرے نمبر پہ ہیں۔ ادارے کے مطابق سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی فہرست میں پہلی دس پوزیشنوں میں چھ فٹ بال، دو باسکٹ بال اور دو بیس بال کلب ہیں۔(جاری ہے)
سپینش فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور اسپین ہی کا بارسلونا کلب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں دونوں لالیگا ٹیموں کے کھلاڑی سالانہ اوسطاً 49 لاکھ پاوٴنڈ وصول کرتے ہیں۔
آٹھویں نمبر پہ انگلش پریمئیر لیگ چیمپینز مانچسٹر یونائٹڈ براجمان ہے۔ پریمئیر لیگ پوانٹس ٹیبل پر اس وقت ساتویں نمبر پر آنے والی یونائٹڈ اپنے نئے مینیجر کی وجہ سے بحران کا شکار ہے۔ سپورٹنگ اِنٹیلی جنس کے مطابق یونائٹڈ اپنے کھلاڑیوں کو سالانہ اوسطً 43 لاکھ پاوٴنڈ ادا کرتی ہے۔اسپورٹنگ اِنٹیلی جنس کی ویب سائٹ کے مطابق اس سروے میں صرف تنخواہ شامل کی گئی اور اس میں دیگر ذریعوں سے ہونے والی آمدن شامل نہیں ہے۔سروے 294 ٹیموں پر مشتمل تھا اور اس میں 12 ملکوں سے 15 الگ الگ لیگز اور سات بین الاقوامی کھیلوں کو شمار کیا گیا۔واضح رہے کہ یورپین فٹ بال کی تنظیم یوئیفا اس وقت مانچسٹر سٹی کے مالی معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فائنینشل فیئر پلے قوانین کے تحت کی جانے والی ان تحقیقات میں 76 یورپین کلب شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.