انڈر 16 قومی خواتین فٹ بال چمپئن شپ 22 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
ہفتہ 19 اپریل 2014 13:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) انڈر 16 قومی خواتین فٹ بال چمپئن شپ 22 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر کے کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میں دیا فٹ بال کلب پوری تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے کراچی پارسی انسٹی ٹیوٹ میں دیا فٹ بال کلب کا کیمپ بھی جاری ہے ایک انٹرویو میں ویمنز فٹ بال کلب کی سیکرٹری اور کوچ سعدیہ شیخ نے کہاکہ ینگ رائزنگ فٹ بال کلب اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام راولپنڈی میں ہونے والے ایونٹس چھ کلب کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
دیا ویمز فٹ بال کی ٹیم کی قیادت عروسہ نواز (گول کیپر) کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ثوبیہ ساجد، علیہ جھلکا، ہمنہ فاطمہ، رباب عارف، خدیجہ جاوید، امان بتول، ماہ نور رحمان، صادقہ اکبر علی، بسغول علی، شمع علی، ظاہرہ رمضان، کبری، کرشمہ عنایت، وجیہہ انصاری، حمیدہ علی داد اور فضہ فاروق شامل ہیں۔(جاری ہے)
ٹیم کی کوچ سعدیہ شیخ ہوں گی جبکہ مس آسیہ تبسم منیجر، مس حرا منظور فزیکل ٹرینر اور مس فاطمہ اسسٹنٹ منیجر ہوں گی۔ دریں اثنا سعدیہ شیخ نے دیا کی ٹیم کیلئے کٹ کی فراہمی پر نیشنل بینک سی ایس آر کے سربراہ اقبال قاسم اور جوتے، شن گارڈز اور چیزوں کی فراہمی پر اسپورٹس سیکرٹری لئیق احمد، ڈپٹی سیکرٹری خالد خان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.