امریکی سفیر کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم ملاقات،ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور دلچسپی کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا
ہفتہ 19 اپریل 2014 22:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم سے پی آئی اے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور دلچسپی کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکن سفیر نے پی آئی اے کی بحالی اور پاکستانی ایئر پورٹس کو جدید بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے پی آئی اے کو منافع بخش بنانے اور ایئر پورٹس کی ترقی کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری میں تیز رفتار ترقی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے شجاعت عظیم کو یقین دلایا کہ امریکہ پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کو وسعت دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔(جاری ہے)
رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ وہ ایوی ایشن انڈسٹری میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں امریکن ٹریڈ اینڈ ڈولپمنٹ کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
شجاعت عظیم نے پی آئی اے کی ترقی اور سول ایوی ایشن سیکٹر کو جدید بنانے کیلئے شروع کئے جانے والے منصوبوں کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جناب اولسن کا پاکستانی ایوی ایشن سیکٹر میں دلچسپی لینے اور ترقی کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں امریکن سفیر کو پی آئی اے کا سووینئر پیش کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.