تھری جی، فور جی کی نیلامی، کامیاب کمپنیوں کا اعلان آج ہی کر دیا جائے گا
بدھ 23 اپریل 2014 12:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء)ملک کے پہلے تھری جی اور فورجی لائسنسز کی نیلامی جاری ہے جو شام چھ بجے تک جا ری رہے گا۔ بولی کا آغاز چار سو ملین ڈالر سے شروع ہو گا، کامیاب کمپنیوں کا اعلان آج ہی کر دیا جا ئے گا،بولی کے ایک سے زیادہ راؤنڈزہوں گے ۔
(جاری ہے)
تھری اور فور جی اسپیکٹرم کی نیلامی اآج مقامی ہوٹل میں ہو گئی ہے پی ٹی اے ترجمان کے مطابق نیلامی کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، بولی دہندگان کو نیلامی کے نظام میں لاگ ان کرنے کی اجازت دی جائیگی، بولی کا پہلا مرحلہ صبح 10 بجے شروع ہو گا، بولی کے عمل کے ایک سے زیادہ راؤنڈ ہونگے۔
ہر دور کا وقت تقریباً 45 منٹ یا اس سے زیادہ دورانیہ ہو گا۔ پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر راؤنڈ کے نتیجے کا اعلان کیا جائیگا۔ نیلامی میں حصہ لینے کیلئے الیکٹرانک نظام کے استعمال کیلئے جگہ فراہم کی جائیگی۔ پی ٹی اے نے بیک وقت ایک سے زیادہ (ایس ایم آر اے) نیلامی کے طریقہ کار کا انتخاب کیا ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق نیلامی کا عمل ایک دن سے زیادہ دنوں پر بھی محیط ہو سکتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.