سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن فہد وزیر مملکت کے عہدے سے برطرف،شاہ عبداللہ نے شاہی فرمان کے ذریعے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے فرزندکو وزیر مملکت مقررکردیا

جمعہ 25 اپریل 2014 22:33

سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن فہد وزیر مملکت کے عہدے سے برطرف،شاہ عبداللہ ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے بیٹے شہزادہ محمد کو وزیر مملکت اور وزارتی کونسل کا رکن مقرر کردیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ عبداللہ نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو وزیر مملکت کے عہدے سے ہٹا دیا گیانئے وزیرمملکت شہزادہ محمد اس سے قبل وزارتی کونسل کے ماہرین کمیشن کے مشیر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ صوبہ الریاض کے گورنر کے خصوصی مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔