ریلوے ٹریکس کی حفاظت کیلئے صوبائی حکومتیں خاطر خواہ تعاون نہیں کررہیں، سعد رفیق
ہفتہ 26 اپریل 2014 13:13
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریکس کی نگرانی کے لئے صوبائی حکومتوں کی جانب سے خاطر خواہ تعاون نہیں کیا جا رہا۔ کراچی میں چین کی جانب سے ملنے والے 9 ریلوے انجنوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کے ٹریکس کی لمبائی 11 ہزار کلومیٹر ہے، ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی کا نظام بہتر بنانے کے لئے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں لیکن ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا ریلوے کی استطاعت سے باہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حساس علاقوں کی نشاندہی کرکے پٹرولنگ کو 3 گناہ بڑھا دیا ہے جب کہ انتہائی حساس علاقوں میں ٹریکس کی متعدد بار نگرانی کی جاتی ہے تاہم صوبائی حکومتیں ٹریکٹس کی سیکیورٹی کے لئے خاطر خواہ تعاون نہیں کر رہی ہیں، اس حوالے سے تمام صوبوں کے وزرائے اعلی سے بات چیت جاری ہے۔(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انجن پاکستان ریلوے کی لائف لائن ہیں، ان میں کسی قسم کا نقص نہ ہونے کی شرط پر چین سے معاہدہ کیا ہے، چین سے انجنوں کے آنے کے بعد ریلوے کی کارکردگی بہتر ہوگی اور آمدنی میں اضافہ ہوگا، ریلوے کے 150 اہلکاروں اور افسران کو تربیت کے لئے چین بھیجا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، ریلوے کو مکمل آپریشنل کرنے کے لئے 500 لوکو موٹو چاہیئیں، چند روز میں 23 انجنوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی، بہت جلد پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.