لبنان میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دی جائے،رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

جمعہ 2 مئی 2014 16:16

لبنان میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دی جائے،رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

بیروت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) لبنانی پارلیمنٹ کے رکن اور دروز قبیلے کے رہنما ولید جنبلاط نے طبی مقاصد کیلیے بھنگ کی کاشت کو ملک میں قانونی حیثیت دینے کا مطالبہ کردیا، ماضی میں اس کی کاشت سے لبنان کو اربوں ڈالر کی آمدنی ہوتی تھی،میڈیارپورٹس کے مطابق دروز رہنما نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں بھنگ کی کاشت کی حمایت کرتا ہوں تاہم صرف طبی مقاصد اور ضروریات کیلیے نہ کہ ذاتی مقصد کیلیے۔

(جاری ہے)

وادی البقاع کو اس کی کاشت کا مرکز بنایا جا سکتا ہے،پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ مرحوم رفیق الحریری کے دور حکومت میں بھی ایسی کوشش کی گئی تھی، جس کا مقصد وادی بقاع میں اس کی متبادل فصل تیار کرنا تھا لیکن یہ منصوبہ ناکام ہو گیا تھا۔ خیال رہے بھنگ کے متبادل کے طور پر حکومت نے زعفران سمیت مختلف فصلیں کاشت کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن توقع کے مطابق کامیابی نہ ہو سکی تھی،متبادل فصلوں کے اس پروگرام کی ناکامی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو بے روزگار ہونا پڑا تھا۔

اس صورتحال میں ولید جنبلاط کا کہنا تھا کہ اس فصل کو طبی ضروریات کے لیے قانونی حیثیت دی جانی چاہیے تاکہ معقول آمدنی بھی ہو جائے اور اس کے محفوظ استعمال سے نقصان بھی نہ ہو، اس موقع پر ولید جنبلاط نے ترکی کی بھی مثال دی۔

متعلقہ عنوان :