بھارتی صوبہ بنگال کی وزیراعلی کا نریندر مودی کو کھلا چیلنج

پیر 5 مئی 2014 18:18

بھارتی صوبہ بنگال کی وزیراعلی کا نریندر مودی کو کھلا چیلنج

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) اگر بنگلہ دیشیوں کو بنگلہ دیش بھیجنا چاہتے ہو توسب سے پہلے مجھے بھیج کر دکھاؤ، بھارتی صوبہ بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بی جے پی امیدوارنریندر مودی کو کھلا چیلنج دیدیا۔ کانگریس رہنما اورصوبہ بنگال کی بنگالی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوارنریندر مودی سے کہا ہے کہ قوم کونسل اورمذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا بند کردو۔

(جاری ہے)

ممتا نے نریندر مودی کو چیلنج کیا کہ بنگلہ دیشیوں کوہاتھ لگا کر دیکھو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بنگالیوں کو بنگلہ دیش بھیجنا چاہتے ہو تو سب سے پہلے انہیں بنگلہ دیش بھیج کر دکھائیں۔ انتخابات کے دوران مودی کی خونی سیاست اورکانگریس کی زبانی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ایک طرف آسام میں درجنوں بنگلہ دیشی مسلمان قتل کیے جاچکے ہیں اور ہزاروں خاندان پناہ کی تلاش میں دربدر ہیں۔