ہائی بلڈ پریشر سے بچا وٴکیلئے طرز حیات میں تبدیلی ضروری ہے
پیر 19 مئی 2014 16:18
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی 2014ء)دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد لوگ ہائی بلڈپریشر میں مبتلا ہیں، پاکستان میں 87لاکھ مرد اور 85لاکھ خواتین نیز50سال سے زائد عمر کے 50فیصد افراد ہائی بلڈ پریشرکے مریض ہیں یعنی ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور ان میں سے 70فیصد اس مرض سے ناواقف ہیں۔ آرام طلب زندگی 'مرغن غذاؤں کا استعمال‘ورزش کا نہ ہونا ‘ذہنی دباوٴ‘موٹاپا‘نمک کا حد سے زیادہ استعمال‘تمباکو اور شراب نوشی ‘ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجوہات ہیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنزپاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے کہا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ بعض دفعہ اس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی اور بلند فشار خون کا مناسب علاج نہ ہونے سے فالج'دماغی شریان پھٹنے اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچا وٴکیلئے طرز حیات میں تبدیلی لائیں۔تفکرات‘غصہ اور ذہنی دباوٴ سے بچیں‘باقاعدگی سے ورزش کریں، نمک کا استعمال کم کریں۔ فاسٹ فوڈز‘گوشت ‘چکنائی ‘انڈہ اور دیگرمرغن وگرم اشیا سے پرہیز رکھیں۔ سبزیوں خصوصا شلجم ‘کالی توری‘لوکی(گھیا کدو)کرم کلہ اور دالوں کا استعمال زیادہ کریں۔
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.