پیرمحل ، زمین کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ تصادم ،چار افراد زخمی

منگل 20 مئی 2014 18:17

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) زمین کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں چار افراد زخمی ہونے سمیت لڑائی کے مختلف واقعات میں پانچ خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر741گ ب میں زمین کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں چار افراد جن میں تین خواتین شمس بی بی زوجہ ریاض ، شازیہ زوجہ نواز ، صابر اں زوجہ محمد سرور ، اور محمد سرور ولد جہانگیر شدید زخمی ہوگئے چک نمبر 746گ ب میں پرانی رنجش کے تنازعہ پر غفران شاہ ولد جعفر شاہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے مجاہد حسین ولد ناصر شاہ کا کان کاٹ ڈالا اور تشددکرکے زخمی کردیا نسیم بی بی دختردولت شاہ چھڑانے آئی تواس کو بھی تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر680/21گ ب کی رہائشی ساجدہ پروین زوجہ محمد افضل لڑائی کے واقعہ میں زخمی ہوگئی زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :