پیمرا اتھارٹی کا اجلاس غیر قانونی تھا: ترجمان پیمرا

منگل 20 مئی 2014 22:13

پیمرا اتھارٹی کا اجلاس غیر قانونی تھا: ترجمان پیمرا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ترجمان نے پرائیوٹ ممبران کے اجلاس سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیدیا۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیمرا کے رولز 2009 کے رول 3 اور 4 کے تحت آج کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔

(جاری ہے)

پرائیوٹ ارکان کی جانب سے بلانے جانے والے آج کے اجلاس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ غیر قانونی ہے۔

پرائیوٹ ارکان اجلاس بلانے کے مجاز نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ اجلاس میں طے کیا گیا تھا کہ پیمرا کا اجلاس وزارت قانون کی رائے کے مطابق ہوگا۔ پیمرا تھارٹی کا اجلاس وزارت قانون کی رائے ملنے کے بعد ہی بلایا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ پیمرا اتھارٹی کے 9 مئی کو ہونے والے اجلاس میں ہی کیا جا چکا تھا

متعلقہ عنوان :