’تمباکو نوشی ترک کرنے میں ای سگریٹ مددگار‘
منگل 20 مئی 2014 23:58
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی۔2014ء)ایک نئی تحقیق کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے تمباکو نوشی کرنے والوں کو اسے ترک کرنے میں مدد ملتی ہے۔بی بی سی کے مطابق تحقیق کے مطابق تمباکونوشی ترک کرنے والوں نے قوت ارادی اور نکوٹین پیچ یا نکوٹین گم کو الیکٹرانک سگریٹ یا ای سگریٹ کے مقابلے میں غیر موثر قرار دیا ہے۔اس تحقیق میں ای سگریٹ استعمال کرنے والے 6000 افراد نے حصہ لیا اور نصف سے زائد افراد نے کہا کہ ای سگریٹ سے انھیں تمباکونوشی جلد ترک کرنے میں زیادہ مدد ملی۔
تمباکونوشی ترک کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے والے لندن کے ایک مقامی ادارے کے مطابق ای سگریٹ کے استعمال میں گزشتہ تین سال میں تین گناہ اضافہ ہوا ہے اور اس وقت بیس لاکھ کے قریب لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
آدھے سے زائد موجودہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک الیکٹرانک سگریٹ استعمال نہیں کیا۔ای سگریٹ ایک عام سگریٹ کی شکل میں ہوتی ہے لیکن اس میں تمباکو نہیں بلکہ نکوٹین کی ایک بہت کم مقدار موجود ہوتی ہے۔
تاہم ویلش حکومت کا الیکٹرانک سگریٹ کے بارے میں موقف متنازع ہے اور حکومت ای سگریٹ کے استعمال پر عوامی مقامات پر عنقریب پابندی عائد کرنے والی ہے۔ای سگریٹ اور تمباکونوشی کے شعبے کے ماہر پروفیسر روبرٹ ویسٹ کا اس بارے میں کہنا ہے ’ای سگریٹ سے لوگوں کو نہ صرف تمباکو نوشی ترک کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے جب سگریٹ نوشی میں کمی آتی ہے تو لوگوں کی صحت پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے۔‘مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.