الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے تمباکو نوشی کرنے والوں کو اسے ترک کرنے میں مدد ملتی ہے ، تحقیقاتی رپورٹ
بدھ 21 مئی 2014 13:53
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مئی 2014ء)تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے تمباکو نوشی کرنے والوں کو اسے ترک کرنے میں مدد ملتی ہے۔تحقیق کے مطابق تمباکونوشی ترک کرنے والوں نے قوت ارادی اور نکوٹین پیچ یا نکوٹین گم کو الیکٹرانک سگریٹ یا ای سگریٹ کے مقابلے میں غیر موثر قرار دیا ہے۔تحقیق میں ای سگریٹ استعمال کرنے والے 6000 افراد نے حصہ لیا اور نصف سے زائد افراد نے کہا کہ ای سگریٹ سے انھیں تمباکونوشی جلد ترک کرنے میں زیادہ مدد ملی۔
تمباکونوشی ترک کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے والے لندن کے ایک مقامی ادارے کے مطابق ای سگریٹ کے استعمال میں گزشتہ تین سال میں تین گناہ اضافہ ہوا ہے اور اس وقت بیس لاکھ کے قریب لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں آدھے سے زائد موجودہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک الیکٹرانک سگریٹ استعمال نہیں کیا۔(جاری ہے)
ای سگریٹ ایک عام سگریٹ کی شکل میں ہوتی ہے تاہم اس میں تمباکو نہیں بلکہ نکوٹین کی ایک بہت کم مقدار موجود ہوتی ہے تاہم ویلش حکومت کا الیکٹرانک سگریٹ کے بارے میں موقف متنازع ہے اور حکومت ای سگریٹ کے استعمال پر عوامی مقامات پر عنقریب پابندی عائد کرنے والی ہے۔
ای سگریٹ اور تمباکونوشی کے شعبے کے ماہر پروفیسر روبرٹ ویسٹ کا اس بارے میں کہا کہ ای سگریٹ سے لوگوں کو نہ صرف تمباکو نوشی ترک کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے جب سگریٹ نوشی میں کمی آتی ہے تو لوگوں کی صحت پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.