القاعدہ سے تعلق کے الزام میں سعودی شہری کو اسپین میں آٹھ سال قید کا حکم
جمعہ 30 مئی 2014 16:12
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30مئی 2014ء) اسپین کی ایک فوجداری عدالت نے دہشت گردی میں ملوث اور شدت پسند تنظیم القاعدہ سے تعلق کی پاداش میں ایک سعودی باشندے کو آٹھ سال قید کی سزا کا حکم دیدیا،تاہم ملزم نے اسپانوی عدالتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کا القاعدہ یا کسی بھی دوسری دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس نے ایک مشغلے کے طور پر القاعدہ اور امریکا کے درمیان جاری جنگ سے متعلق معلومات جمع کرنا شروع کی تھیں،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق دشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث حسین المالکی کی سزا کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ المالکی کا نہ صرف القاعدہ جیسی دہشت گرد سلفی جہادی تنظیم کے ساتھ تعلق ثابت ہوا ہے بلکہ وہ خود بھی دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں براہ راست ملوث رہا ہے۔
(جاری ہے)
اس کے علاوہ انصار المجاہدین نامی دہشت گرد گروپ کی حمایت میں انٹرنیٹ پر پروپیگنڈہ کرتے ہوئے سادہ لوح نوجوانوں کو دہشت گردی کی تعلیم دیتا رہا ہے۔ اس نے 2012 میں فرانس میں محمد مراح نامی فرانسیسی شدت پسند کے ہاتھوں چار یہودیوں کے قتل کی تعریف کرتے ہوئے مراح کی پر زور حمایت کا اعلان کیا تھا۔
ہسپانوی عدالت کا مزید کہنا تھا کہ سزا پانے والے سعودی عسکریت پسند نے سابق امریکی صدور جارج بش اول، جارج بش دوم، سابق اسپانوی وزیر اعظم خوسے ماریا اتھنار اور ان کے برطانوی ہم منصب ٹونی بلیئر کو بھی اپنی ہٹ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا۔ ملزم نے اسپانوی عدالتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس کا القاعدہ یا کسی بھی دوسری دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے،ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے ایک مشغلے کے طور پر القاعدہ اور امریکا کے درمیان جاری جنگ سے متعلق معلومات جمع کرنا شروع کی تھیں۔، خیال رہے کہ مضر حسین المالکی 1980 سے اسپین میں مقیم تھا۔ اسے 27 مارچ 2012 کو مشرقی شہر فالنسیا سے حراست میں لیا گیا۔ریفرنس پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.