بولیویا میں دنیا کا سب سے بلند ترین کیبل کار سسٹم متعارف کروادیا گیا ،ایک ہزارمزدوروں کی محنت نے ایک سال میں ٹیکنالوجی اورجدید سہولت فراہم کرنیکی مثال قائم کر دی

اتوار 1 جون 2014 14:56

بولیویا میں دنیا کا سب سے بلند ترین کیبل کار سسٹم متعارف کروادیا گیا ..

ایل آلٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) بولیویا میں دنیا کا سب سے بلند ترین کیبل کار سسٹم متعارف کروادیا گیا۔ ایک ہزارمزدوروں کی محنت نے ایک سال میں ٹیکنالوجی اورجدید سہولت فراہم کرنیکی مثال قائم کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بولیویا کے صدرنے منصوبے کا افتتاح کیا۔کیبل کار سسٹم سطح سمندر سے تیرہ ہزار ایک سو پندرہ فٹ بلند ہے۔

(جاری ہے)

23 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جانے والا یہ سسٹم 11 اسٹیشنز اور 443 کیبنز پر مشتمل ہے جس کے لیے تین لائنز لگائی گئی ہیں۔

ہر کیبن صرف 12 سیکنڈ کے وقفے سے روانہ ہوگا جس میں 10 افراد سوار ہو سکتے ہیں۔کیبل کار کا کرایہ 3 بولیویانوس رکھا گیا ہے جبکہ طلبہ ،بزرگ اور معذور افراد نصف کرایہ ادا کریں گے۔

خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

متعلقہ عنوان :