غیرملکی ایئرلائنزکراچی سمیت ملک بھرسے اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھیں گی، سی اے اے

جمعرات 12 جون 2014 22:20

غیرملکی ایئرلائنزکراچی سمیت ملک بھرسے اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون۔2014ء)ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز نے کراچی سمیت ملک بھر سے پروازیں معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ڈی جی سی اے اے محمد یوسف کی زیر صدارت غیر ملکی ایئرلائنز کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں خلیجی ممالک کی ایئرلائنز نمائندوں نے بھی شرکت کی، اجلاس کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران غیر ملکی ایئر لائنز نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی درخواست کی جبکہ انہوں نے یقین دلایا کہ غیر ملکی ایئرلائنز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جس کے بعد غیر ملکی ایئرلائنز حکام نے کراچی سمیت ملک بھر سے فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی ایئرلائن کیتھے پیسیفک نے کراچی ایئرپورٹ حملے کے بعد فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔