سید حیدر علی نے آئی جی آئی لائف انشورنس کمپنی لمیٹیڈ کے سی ای او کی ذمہ داری سنبھال لی

جمعرات 19 جون 2014 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون۔2014ء)سید حیدر علی نے آئی جی آئی لائف انشورنس کمپنی لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکیٹیو کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ قبل ازیں سیکورٹیز اینڈ کمیشن ایکسچنج آف پاکستان نے کمپنیز آرڈینینس کے تحت امریکن لائف انشورنس کمپنی کو آئی جی آئی لائف انشورنس کمپنی لمیٹیڈ کے نام کی تبدیلی کی اجازت دے دی۔ اب یہ کمپنی ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر آئی جی آئی لائف انشورنس کے نام اور نئے لوگو کے ساتھ کام کرسکے گی۔

آئی جی آئی لائف انشورنس کے سی ای او سید حیدر علی مشی گن یونیورسٹی ، امریکہ سے کیمیکل انجینئرنگ میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری رکھتے ہیں۔ انھیں کاغذ کیمسٹری میں اعلی مہارت حاصل ہے۔ سید حیدر علی نے ہارورڈ بزنس اسکول، بوسٹن، امریکہ کے مینجمنٹ ترقی کے پروگرام میں بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سید حیدر علی چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر، پیکجز لمیٹڈ کے طور پرکاغذ کی پیداوار، پیکیجنگ میں وسیع معلومات اور تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ بلھے شاہ پیپر ملز،آئی جی آئی انشورنس لمیٹڈ،نیسلے پاکستان لمیٹڈ، پیکجز لنکا (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سنوفا اوانٹاس پاکستان لمیٹڈ ٹیٹرا پاک پاکستان لمیٹڈ، ٹری پیک جیسے اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر کی حیثیت میں بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ وہ ڈبلیوڈبلیوایف ، بابر علی فاوٴنڈیشن (بی اے ایف)، نیشنل مینجمنٹ فاوٴنڈیشن (نمف)، علی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنر/ڈائریکٹرز بھی ہیں۔