تحریک انصاف کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
بدھ 25 جون 2014 19:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کو مسترد کردیا۔نجی ٹی وی کےمطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوا جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت تحریک انصاف کے چارحلقوں کے ووٹوں کی تصدیق کے مطالبے کو پورا نہیں کرتی تو اس کے خلاف عید کے فوراً بعد لانگ مارچ کی صورت میں تحریک چلائی جائے گی۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی چیرمین عمران خان نے ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ کچھ باتوں پر اتفاق ضرور ہے مگر تحریک انصاف ان کے ساتھ حکومت مخالف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔(جاری ہے)
کور کمیٹی کے اجلاس میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کا مسئلہ بھی زیر غور آیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کے لئے فوری طورپر 6 ارب جاری کرے، جبکہ آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے فوزیہ قصوری کی سربراہی میں 2 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو پارٹی کارکنوں پر مشتمل رضاکار فورس تیار کرے گی جس کےتحت آئی ڈی پیز کے لئے چندہ جمع کرنے کی مہم بھی شروع کی جائے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.