ترکی میں سولر پاورگدھوں کے ذریعے کاشتکار اپنے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس چارج کریں گے

بدھ 25 جون 2014 21:39

ترکی میں سولر پاورگدھوں کے ذریعے کاشتکار اپنے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) ٹیکنالوجی کی ترقی کے مظاہرے تو بہت سے دیکھنے کو ملتے ہیں مگر جو کمال شمسی توانائی کے میدان میں ترکی نے کردکھایا ہے اس نے تو سب کو ہی دنگ کرکے رکھ دیا ہے۔یہ ہے سولر پاور ڈنکیز(گدھے)جن کے ذریعے وہاں عام کاشتکار اپنے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کو چارج کرنے کی صلاحیت حاصل کرچکے ہیں۔یہ ایسی تخلیقی سوچ ہے جس نے دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے تاہم ترک کاشتکاروں کے لئے تو یہ ہر وقت ٹیکنالوجی کی دنیا سے جڑے رہنا کا ذریعہ ہے۔

اس مقصد کے لئے کاشتکاروں نے گدھوں کے اوپر شمسی پینلز لگا دیئے ہیں جنھیں طویل فاصلے کے کسی سفر کے دوران موبائل فون یا لیپ ٹاپ وغیرہ چارج کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ہر گدھے کے ذریعے اس انوکھی تخلیقی سوچ کے ذریعے 5 سے 7 کلو واٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے جس کا مطلب ہے کہ کاشتکاروں کو اپنے کام کے دوران کبھی بھی آف لائن ہونے کی مشکل سے نہیں گزرنا پڑتا۔

(جاری ہے)

ان کاشتکاروں کے مطابق کھیتوں پر کام کرنے کے دوران ماضی میں انہیں پوری پوری رات تنہا ستاروں کو گھور کر گزارنا پڑتی تھی تاہم اب وہ ان گدھوں کے ذریعے ہر وقت آن لائن رہ کر بیزار رہنے سے بچ سکتے ہیں۔اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ گدھوں کو سن بلاکر کی مدد سورج کی روشنی سے بچایا جائے اور صرف سولر پینلز کو روشنی کی زد میں رکھا جائے تو یہ بجلی کی پیداوار دوگنا تک بھی بڑھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :