رمضان المبارک کے مقدس ایام میں عوام کو سہولیات کی بلاتعطل فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،سیف الدین خالد

بدھ 2 جولائی 2014 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالدنے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں عوام کو سہولیات کی بلاتعطل فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے خصوصا فراہمی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ادارہ فراہمی آب کو اپنی کارکردگی مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی نذیر احمد خلیفو کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیف انجینئر ادارہ فراہمی آب اورمتعلقہ افسران بھی موجود تھے رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے ادارہ فراہمی آب کے افسران کو پابند کیاکہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق پانی کی فراہمی کو ممکن بنائیں خصوصاً رمضان المبارک میں کراچی الیکٹرک سپلائی نے لوڈشیڈنگ کا جو شیڈول جاری کیا ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے تمام علاقوں میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنایاجائے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک نے ہمیں نیکیاں کمانے کا موقع دیا ہے لہذا اس مبارک ماہ میں ہم عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے شب و روز جدوجہد کریں گے، جبکہ ایڈمنسٹریٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ بلدیہ غربی رمضان المبارک میں عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات جدوجہد میں مصروف عمل ہے مساجد امام بار گاہوں اور نماز تراویح کے اجتماعات کے مقامات صفائی ستھرائی روشنی کی فراہمی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کاکام تسلسل سے جاری ہیساتھ ہی بلدیہ غربی کی حدود میں موجود برساتی نالوں اور ندیوں کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ عوام کو برسات کے ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :