وزیرستان آپریشن میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی توقع نہیں، اطہرعباس
بدھ 2 جولائی 2014 20:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2014ء)پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس کا کہنا ہےکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی ضرورت تھی کیونکہ ملک میں ایئرپورٹس بھی محفوظ نہیں رہے ہیں لیکن یہ ایک وقت طلب معاملہ ہے جس میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی توقع نہیں ہے۔اسلام آباد میں سیفما کے زیر اہتمام آپریشن ضرب عضب پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل (ر)اطہر عباس نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ 2010 میں ہوچکا تھا جس کی تیاری کے بعد 2011 میں آپریشن شروع کرنا تھا لیکن مسلسل حملوں کی وجہ سے شمالی وزیرستان میں فورسز گو مگو میں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن پہلے بھی ہوسکتا تھا مگر اس سے دہشت گردی ختم نہ ہونے کا خدشہ تھا جبکہ اس وقت آپریشن ضروری تھا کیونکہ ملک میں ایئرپورٹس بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔(جاری ہے)
اطہر عباس نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن وقت طلب معاملہ ہے جس میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی توقع نہیں ہے جبکہ یہ آپریشن بڑے شہروں کےعلاوہ پہاڑوں پر بھی آپریشن ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں آپریشن پر خدشہ تھا کہ فاٹا میں ہمیشہ کیلئے جنگ میں چلے جائیں گے کیونکہ شمالی وزیرستان میں قبائل اورطالبان ایک ساتھ رہ رہے تھے اور اب آپریشن میں تحریک طالبان اور دیگر گروپوں کو الگ کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے سابق ترجمان نے کہا کہ امریکا بار بار بیانات دے رہا تھا کہ مسائل پیدا ہورہے ہیں جبکہ سب کو بھی محسوس ہورہا تھا کہ اب دہشت گردوں کا مرکز شمالی وزیرستان تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ایک ماہ میں بڑے شہر کلیئر ہوجائیں گے لیکن شمالی وزیرستان میں جوابی کارروائی کی تیاری بھی ہونا چاہئے تھی۔اطہر عباس نے کہا کہ ضرب عضب فوجی نہیں قومی آپریشن ہے جس میں ہر صورت فوج کو حمایت ملنا چاہئے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.