پاکستانی گلوکاروں کے گیت فلموں میں شامل نہ کرنیکی بھارتی سازش
جمعرات 3 جولائی 2014 12:53
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) بھارت کے سازشی گلوکاروں نے ایک معروف میوزک کمپنی کی مدد سے پاکستانی گلوکاروں کے گائے گیتوں کو فلموں میں نہ شامل کیے جانے کی مہم چلادی۔ فلموں کے میوزک ریلیزکرنے والی ایک کمپنی نے اس سلسلہ میں فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو اپنی فلموں کے گیت صرف بھارتی گلوکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کروانے کا ’’آرڈر‘‘ جاری کردیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی میوزک کمپنی کی جانب سے فلموں کا میوزک ریلیز کروانے کے لیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی فلمساز یا ڈائریکٹر اپنی فلم کامیوزک ان کے ادارے سے دنیا بھر میں ریلیز کروانا چاہتا ہے تواس کے لیے صرف انہی گلوکاروں سے گیت ریکارڈ کروائے جائینگے جو ان کے پینل پرہیں۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ کسی بھی پاکستانی سنگرکے گائے گیت کے ساتھ میوزک ریلیزنہیں کیا جائے گا۔
اس حوالے سے باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے جس میں بھارت کی انتہا پسند ہندؤں کی تنظیم بھی سپورٹ کررہی ہے۔دوسری جانب بھارت کے معروف فلمسازاداروں نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا ہے کیونکہ بالی ووڈ میں بڑے بجٹ سے بننے والی اکثر فلموںمیں پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خاں، عاطف اسلم اورشفقت امانت علی خاں کے گائے گیت شامل ہیں۔
بھارتی فلموں کے میوزک کا بزنس منافع بخش کرنے میں پاکستان کے تینوں گلوکاروں نے اہم کردارادا کیا ہے بلکہ بہت سی بھارتی فلمسازکمپنیوں کا یہ ماننا ہے کہ راحت فتح علی اورعاطف اسلم کے گیتوں کے بنا اب فلموں کی کامیابی ممکن نہیں۔ اس حوالے سے فلم میکرز کا آپس میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن تاحال میوزک کمپنی کے منتظمین اپنے پینل کے سنگرز کے گیت شامل کروانے کے لیے باضد ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.