انڈین کامیڈی اداکار کپل شرما کی بہت بڑی فین ہوں ،ثمینہ پیرزادہ ،کپل کو ایک بڑا کامیڈی اداکار سمجھتی ہوں کیوں کہ مجھے اْس میں لاہور کے مانے ہوئے مزاحیہ اداکاروں کی جھلک نظر آتی ہے، پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری طاقتور خواتین کاپاور ہاوٴس ہے،میں خواتین کے حقوق کی علمبردار ہوں ، اپنی زندگی میں بہت سے مشکل فیصلے کیے ہیں، انٹرویو
جمعہ 11 جولائی 2014 18:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) پاکستانی خاتون اداکار اور فلم میکر ثمینہ پیرزادہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ انڈین کامیڈی اداکار کپل شرما کی بہت بڑی فین ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں کپل شرما کی مداح ہوں اور کامیڈی نائٹس وِد کپل میرا پسندیدہ شو ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں کپل کو ایک بڑا کامیڈی اداکار سمجھتی ہوں کیوں کہ مجھے اْس میں لاہور کے مانے ہوئے مزاحیہ اداکاروں کی جھلک نظر آتی ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا انڈین شوز پاکستان میں پسند کیے جاتے ہیں، اْن کا کہنا تھا کہ ہم بہت سے ہندوستانی شوز دیکھتے ہیں، جن میں بالیکا وادھو، اتارن اور کامیڈی نائٹس وِد کپل شامل ہیں۔ثمینہ پیرزادہ کے مطابق انڈین شوز کی سب سے خاص بات اْن کا وسیع پیمانے پر بنایا جانا ہے، یہی چیز اْن کو پاکستانی شوز سے ممتاز بناتی ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پاکستانی شوز زیادہ تر حقیقت پر مبنی اور ڈرامائی تاثر لیے ہوئے ہوتے ہیں۔
ثمینہ پیرزادہ کے مطابق پاکستانی شو 'نور پور کی رانی' کا انڈین عوام تک پہنچنا ہمارے لیے نہایت خوشی کی بات ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری طاقتور خواتین کاپاور ہاوٴس ہے۔میں خواتین کے حقوق کی علمبردار ہوں اور میں نے اپنی زندگی میں بہت سے مشکل فیصلے کیے ہیں۔ثمینہ کے مطابق میں نے نہایت کم عمری میں فلم 'بازارِ حسن' سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور نیشنل ایوارڈ حاصل کیا۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا خواتین کے حقوق کی حامی ہونے میں انھیں مشکلات کا سامناکرنا پڑا، ثمینہ ہیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ بہت نرم بھی ہوں اور اس سے مجھے بہت مدد حاصل ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ثمیہ پیرزادہ کو ڈرامہ سیریل 'زندگی گلزار ہے' مں اْن کے کردار کی وجہ سے انڈیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
ہدائتکار نوید رضا نے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعد،’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ
-
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
-
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
-
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
-
نصیر الدین شاہ نے پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ کو ایک اہم فلم قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.